Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی اور امیر سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ میں معاہدہ

معاہدے کا مقصد  سفارتی تربیت اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی اور سعودی عرب کے امیر سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹیڈیز کے درمیان ایک مفاہتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔
ریاض میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اورامیرسعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹیڈیز کے ڈائریکٹر جنرل نے ایم او یو پر دستخط کیے۔
پاکستانی سفارتخانے کے ایکس اکاونٹ کی پوسٹ کے مطابق اس معاہدے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان  سفارتی تربیت اور تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
قبل ازیں سفیر پاکستان  اور امیر سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک اسٹیڈیز کے ڈائریکٹر جنرل عادل العمرانی سے ملاقات میں تعاون کے پہلووں اور انہییں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے ایشین سٹیڈیز سینٹر کے نگراں ڈاکٹر علی القرنی اور سفارتخانہ پاکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن معظم علی موجود تھے۔

شیئر: