Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد الحرام میں زائرین نے بارش کے دوران نماز مغرب ادا کی

مکہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں  منگل کو مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ سڑکیں زیر آب آگئیں۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں زائرین نے نماز مغرب بارش کے دوران ادا کی اور دعائیں مانگیں۔ 
بارش کے دوران کعبے کی چھت سے پانی ’میزاب رحمت‘ کے ذریعے نیچے گرتا رہا۔
 ’میزاب رحمت‘ خانہ کعبہ کی چھت پر شمالی جانب نصب ہے. اس سے بارش کا پانی حجر اسماعیل کی جانب والے حصے میں گرتا ہے۔
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش  کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

شیئر: