Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025
منگل ، 28 اکتوبر ، 2025 | Tuesday , October   28, 2025

المرجان فیلڈ پر حملے کی سازش کس نے رچی؟

 ریاض..... سعودی عرب کے اسٹراٹیجک و عسکری تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) عمرو العامری نے واضح کیا ہے کہ المرجان آئل فیلڈ پر حملے کی سازش ایران اور قطر کی ملی بھگت ہے۔ اسکا مقصد سعودی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور عالمی تیل منڈیوں میں انارکی پھیلانا چاہتے تھے۔ انکا ہدف تھا کہ گیس اور پیٹرول پر منحصر سعودی معیشت کو شکست و ریخت سے دوچار کرکے تیل اور گیس کی طلب کا تدارک قطر اور ایران مل جل کر کریں۔ اسکا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ قطر کے ساتھ عرب ممالک کے اختلافات سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹا دی جائے اور سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو پراگندہ کردیا جائے۔ العامری نے کہا کہ المرجان آئل فیلڈ سمندر میں واقع ہے۔ علاوہ ازیں الصفانیہ، الظلوف ، منیفا، ابی سعفہ اور دیگر آئل فیلڈ گہرے سمندر میں پڑتے ہیں۔ المرجان اور الظلوف آئل فیلڈ خلیج عرب کے شمال میں ہیں۔ المرجان آئل فیلڈ کا انکشاف 1967ءمیں ہوا تھا۔ اس سے پیداوار کی شروعات 1973ءمیں ہوئی تھی۔ اس سے قدرتی گیس بھی نکالی جاتی ہے۔ اسکے محفوظ تیل ذخائر انکشاف کے وقت 2.31بلین بیرل تھے۔ العامری نے کہا کہ آئل فیلڈ پر حملے کی کوشش جنگی عمل ہے۔ اس سے پہلے ہی سے بحرانوں کی آگ میں محصور علاقہ مزید آتش فشانی کی جانب چلا جاتا۔ عالمی تیل منڈی او رعالمی امن و سلامتی پر اسکے سنگین اثرات مرتب ہوتے۔ انہوں نے ا س یقین کا اظہار کیا کہ سعودی عرب نہ صرف یہ کہ ایرانی حملے پر اسے دنداں شکن سبق سکھانے کی کوشش کریگا بلکہ اس معاملے کو عالمی سطح پر پوری قوت سے ابھارے گا۔

شیئر: