Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

مملکت اور عراق انتہا پسندی کی بیخ کنی پر متفق

مکہ مکرمہ ..... سعودی عرب اور عراق انتہا پسندی اور دہشتگردی کی بیخ کنی پر متفق ہوگئے۔دونوں ملک رابطہ کونسل قائم کرکے درپیش مسائل اور بحرانوں سے نمٹنے کیلئے یکجہتی پیدا کرینگے۔ عراق نے دہشتگردی کے سرچشمے خشک کرنے سے متعلق سعودی موقف کی حمایت کردی۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے دورہ سعودی عرب کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا گیا کہ یہ دورہ خادم حرمین شریفین کی دعوت پر عمل میں آیا۔ دونوں رہنماﺅں نے سرکاری مذاکرات کئے۔ مشترکہ اعلامیہ میں عراق اور سعودی عرب کے درمیان مذہبی ہمسائیگی ، قرابت ، اخوت اور مشترکہ مستقبل کے حوالے سے دیرینہ تعلقات میں بہتری پیدا ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔طے کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے عہدیدار پابندی سے ایک دوسرے کے یہاں آنے جانے کا اہتمام کرینگے۔ دونوں ملکوں کے سرمایہ کار تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے ا مکانات کا جائزہ لیں گے۔ طے کیا گیا کہ درپیش چیلنجوں خصوصاً انتہا پسندی کے انسداد اور ہر طرح کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مل جل کر حصہ لیں گے۔ دہشتگردی اور اس کی مالی اعانت کے سرچشموں کو خشک کرنے کی کوشش کرینگے۔ متعلقہ معاہدوں اور عالمی کنونشنوں کی پابندی کرینگے اور کرائینگے۔ دہشتگرد تنظیموں خصوصاً داعش کے خلاف کامیاب جنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ حیدر العبادی نے حرمین شریفین ، انکے زائرین کی خدمت کے حوالے سے شاہ سلمان اور سعودی حکومت کی مساعی کی تعریف کی۔

شیئر: