Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ایپ ٹیکسیوں پر صرف سعودی کام کریں گے: ٹرانسپورٹ اتھارٹی

’ایپ ٹیکسی صرف وہی افراد چلائیں گے جو گاڑی کے حقیقی مالکان ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ ایپ ٹیکسیوں پر صرف سعودی شہریوں کو کام کرنے کی اجازت ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایپ ٹیکسی صرف وہی افراد چلائیں گے جو گاڑی کے حقیقی مالکان ہیں یا اگر گاڑی کمپنی کی ملکیت کی ہے تو اسے اجازت یافتہ افراد ہی چلائیں گے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’طے شدہ ضابطے کی خلاف ورزی پر بھاری  جرمانے ہوں گے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’ایپ  ٹیکسی کے ضابطے واضح کردیئے گئے جبکہ غیر ملکیوں کو ہوم ڈلیوری کی اجازت ہے‘۔
’ہوم ڈلیوری کی کمپنیاں اپنے ملازمین کے لیے یکساں یونیفارم کی پابند ہیں جبکہ ڈلیوری بوائے کی شناخت ایپ میں واضح ہونی چاہئے‘۔
 
 

شیئر: