Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی وزیر اسلامی امور کی قاہرہ میں مصری وزیر اوقاف سے ملاقات

مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: عاجل)
سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت رہنمائی شیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے سنیچر کو قاہرہ میں مصر کے وزیر اوقاف ڈاکٹر اسامہ الازہری سے ملاقات کی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی وزیر سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی 35 ویں بین الاقوامی کانفرنس میں مملکت کے وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔
ملاقات میں دونوں وزرا نے اسلامی کاموں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا۔
یاد رہے کہ سپریم کونسل برائے اسلامی امور کی 35 ویں بین الاقوامی کانفرنس 25 اور 26 اگست کو ہو رہی ہے جس میں 60 سے زیادہ ملکوں کے 100 سے زیادہ وزرا، سکالرز اور اسلامی اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

شیئر: