Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستانی بحریہ کے جنگی جہاز حنین کا جدہ بندرگاہ کا دورہ، بحری مشق میں شرکت

ملاقات کے دوران دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: پی این)
پاکستانی بحریہ کے جہاز حنین نے رومانیہ سے پاکستان کی طرف اپنے پہلے سفر کے دوران سعودی عرب کا دورہ کیا اور رائل سعودی نیول فورسزکے جہاز کے ساتھ مشق میں حصہ لیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جدہ بندرگاہ پہنچنے پر رائل سعودی نیول فورسز (RSNF) کے اعلی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے جہاز کا استقبال کیا۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس حنین کے کمانڈنگ آفیسر نے رائل سعودی نیول فورسز ویسٹرن فلیٹ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل منصور بن سعود الجیاد اور کمانڈر کنگ فیصل نیول بیس ریئر ایڈمرل صالح بن عبداللہ العمری سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں، پی این ایس حنین نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس الریاض کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا اور مختلف مشترکہ میری ٹائم مشقوں اور آپریشنز کی ریہرسل کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔
پی این ایس حنین کے سعودی عرب کے دورے نے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط  کیا ہے۔

شیئر: