Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

باکسنگ کے عالمی مقابلے سے ریاض سیزن کا افتتاح

’ریاض میں ’IV CROWN SHOWDOWN‘ کے عنوان سے باکسنگ مقابلہ ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ  نےعالمی باکسنگ مقابلے سے نئے ریاض سیزن کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’12 اکتوبر کوریاض میں ’IV CROWN SHOWDOWN‘ کے عنوان سے باکسنگ مقابلہ ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عالمی باکسنگ میں متعدد باکسروں کے درمیان کے مقابلے ہوں گے‘۔
’یہ مقابلے باکسنگ کے شائقین کے لیے انتہائی اہم اور دلچسپ ہیں جنہیں دنیا بھر میں براہ راست دکھایا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’عالمی باکسنگ مقابلے ریاض سیزن کا اہم حصہ ہیں جو اب دنیا بھر میں مشہور ہوگیا ہے‘۔
واضح رہے کہ ریاض سیزن سعودی عرب کا سب سے بڑا تفریحی ایوینٹ ہے جس میں ہر مرتبہ نئی تفریحی کمپیاں حصہ لیتی ہیں۔
 

شیئر: