Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مملکت کے کئی علاقوں میں جمعرات تک شدید بارش کے حوالے سے الرٹ

شہریوں اور مقیمین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کچھ علاقوں میں اتوارسے جمعرات تک جاری رہنے والی شدید بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
 شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
  بیان میں کہا گیا کہ’ وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی کا پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کیا جائے‘۔
’ بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کی جائے‘۔ 
 
محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ اور طائف میں شدید بارش، سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ جدہ اور اللیث سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
ریاض کے علاقے میں درمیانے درجے کی بارش جبکہ السلیل اور وادی الدواسر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مدینہ منورہ، باحہ، عسیر اور جازان میں بارش اور ژالہ باری جبکہ نجران اور الشرقیہ ریجن میں بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا کہ’ پیر کو نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ مرکز موسمی صورتحال سے نمنٹے کےلیے وزارت تعلیم کے ساتھ اپنی تیاری اور ہم آہنگی میں اضافہ کررہا ہے۔ چوبیس گھنٹے موسمی صورتحال کی اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی‘۔

شیئر: