سعودی سکاوٹس ایسوسی ایشن کے ارکان قاہرہ میں 43 ویں عالمی سکاوٹس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔
23 اگست تک جاری رہنے والی اس تقریب کی میزبانی مصری فیڈریشن فار سکاوٹس اینڈ گرل گائیڈز کررہی ہے اور اس میں 176 ملکوں کے دو ہزار سے زیادہ ارکان شریک ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق کانفرنس میں امن، استحکام ،نوجوانوں کی قیادت، انسانی حقوق، اور غیر رسمی تعلیم جیسے موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔
اس کا مقصد اہم تقاریر اور ورکشاپ سیشنز کے ذریعے سکاوٹ ایسوسی ایشنز کی قیادت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
سعودی وفد ممکت میں سکاوٹنگ کے احیا کو اجاگر کرنے کےلیے ایک نمائش کا انعقاد کررہا ہے وہ بین الاقوامی ثقافت کے تبادلے کے دن پر سعودی رسم وروج کی مثالیں بھی پیش کریں گے۔