Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

تھائی لینڈ اور عمان سے سعودی شہریوں کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقلی

وطن منتقلی کا آپریشن وزارت خارجہ کے تعاون سے کیا گیا۔(فوٹو: اخبار 24)
تھائی لینڈ اورعمان میں زیرعلاج سعودی مریضوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کردیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق  تھائی لینڈ میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے جمعے کو بتایا گیا کہ سعودی شہریوں کی بینکاک سے وطن منتقلی کا آپریشن وزارت خارجہ کے تعاون سے کیا گیا۔
 وزارت دفاع کے ایرو میڈیکل ایوکیویشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مریضوں کی منتقلی عمل میں لائی گئی۔ 
عمان میں سعودی سفارتخانے نے بتایا مسقط سے ایک شہری کو اپنا علاج مکمل کرانے کےلیے ایئرایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

شیئر: