سعودی قیادت کی طرف سے انڈیا کو یوم آزادی پر مبارکباد
جمعرات 15 اگست 2024 13:51
’سعودی قیادت نے انڈین حکومت، عوام اور ملک کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انڈیا کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے صدر دروپدی مرمو کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے انڈین حکومت، عوام اور ملک کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے انڈیا کے لیے مزید ترقی و کامرانی امید ظاہر کی ہے۔