Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی سرحدی محافظوں نے صحرا میں پھنسے چار پاکستانیوں کو بچا لیا

پاکستانی شہریوں کی گاڑی صحرا ربع الخالی میں پھنس گئی تھی (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن کے البطحا سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے صحرا ربع الخالی میں چار پاکستانیوں کو بچا لیا۔
اخبار24 کے مطابق پاکستانی شہریوں کی گاڑی ریت کے ٹیلوں میں پھنس گئی تھی، سرحدی محافظوں نے انہیں فوری مدد فراہم کی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے عوام پر زور دیا کہ وہ مکہ مکرمہ، ریاض اور الشرقیہ ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کریں۔

شیئر: