احمد آباد۔۔۔۔احمد آباد کے جی ایم ڈی سی گراؤنڈ میں تقریباً 3لاکھ افراد نے رام دیو کی قیادت میں یوگا کیا۔رام دیو نے اسے ایک عالمی ریکارڈ قراردیدیا۔اس موقع پر بی جے پی کے صدر امیت شاہ ، وزیر اعلیٰ گجرات وجے روپانی ،نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل ، سابق وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل ، کئی سیاسی رہنما ، اعلیٰ افسران ، ہائیکورٹ کے جج صاحبان اور اہم شخصیتیں بھی موجود تھیں۔ریاستی حکومت نے مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کو بھی دعوت دی تھی۔ یہ سیشن تقریباًڈیڑھ گھنٹے جاری رہا۔رام دیو نے دعویٰ کیا کہ یہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگاکیونکہ میدان میں3 لاکھ کے قریب لوگ موجود تھے۔پچھلا ریکارڈ21جون 2015کا ہے جب دہلی میں 35ہزار 985افراد نے راج پتھ میں وزیر اعظم مودی کے ساتھ یوگا کیا تھا۔رام دیو نے تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈبک کے اعلیٰ افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔