Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی قیادت کا سابق اردنی وزیر اعظم کے انتقال پر اظہار تعزیت

شاہ سلمان اور ولی عہد نے اردن کے فرمانروا کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو اردن کے سابق وزیراعظم زید سمیر الرفاعی کے انتقال پر اردنی فرمانروا سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کو الگ الگ تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔
یاد رہے کہ اردنی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم زید سمیر الرفاعی گزشتہ روز انتقال کرگئے، ان کی عمر 87 برس تھی۔
وہ پہلی مرتبہ 1973 میں وزیر اعظم بنے اور پھر 1985 میں دوسری مرتبہ اس عہدے پر فرائض انجام دیے۔

شیئر: