Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ایک ہفتے میں 98 لاکھ گاڑیوں کا روڈ نیٹ ورک پر سفر

’سب سے زیادہ مکہ مکرمہ کے روڈ نیٹ ورک پر سفر کیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
روڈ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ 3 اگست سے 9 اگست تک 98 لاکھ گاڑیوں نے مختلف شہروں کے روڈ نیٹ ورک پر سفر کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ مکہ مکرمہ کے روڈ نیٹ ورک پر سفر کیا گیا جس میں گاڑیوں کی تعداد 34 لاکھ ہے‘۔
اتھارٹی نے کہاہے کہ ’دوسرے نمبر پر مشرقی ریجن ہے جہاں کے روڈ نیٹ ورک کو استعمال کرنے والی گاڑیوں کی تعداد 13 لاکھ ہے‘۔
’ریاض میں 11 لاکھ، مدینہ منورہ میں 10 لاکھ، قصیم میں 4 لاکھ 32 ہزاراور تبوک میں دو لاکھ 59 ہزار گاڑیاں ہیں‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے روڈ نیٹ ورک پر مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ معیاری سروس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے‘۔

شیئر: