Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی نواز شریف سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے سنیچر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق نواز شریف نے امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
مسجد نبوی کے امام نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و سکون کی دعائیں بھی کیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی آمد ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: