Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد نبوی کے امام صلاح بن محمد البدیر سات روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر سات روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
جمعرات کو پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں جمعے کی نماز پڑھائیں گے۔
اسلام آباد پہنچنے پر وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر اسلام آباد میں صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امام مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

شیئر: