الموسم کے سیلابی ریلے میں تین افراد ڈوب گئے
’ڈوبنے والوں میں 35 سالہ نوجوان کے علاوہ 13 سالہ دو لڑکے ہیں جو وادی میں گر گئے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ دیہی علاقے الموسم میں تین افراد سیلابی ریلے میں ڈوب گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جمعہ سے جاری رہنے والی بارش کے بعد وادی بن عبد اللہ اور وادی مثعان میں زبردست سیلاب آگیا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیموں نے ڈوبنے والوں کو تلاش کرنے کی مہم شروع ہوگئی‘۔
’پورے علاقے کو چھاننے کے بعد ڈوبنے والوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’ڈوبنے والوں میں 35 سالہ نوجوان کے علاوہ 13 سالہ دو لڑکے ہیں جو وادی میں گر گئے تھے‘۔
واضح رہے کہ سیلابی ریلوں کے باعث الموسم کا پورا علاقہ متاثر ہوا ہے جبکہ دوسرے علاقوں سے جوڑنے والی سڑک مکمل طور پر ڈوب گئی تھی۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو الاحسا میں سب سے زیادہ گرمی ہے جہاں درجہ حرارت ہے 46 سینٹی گریڈ ہے جبکہ السودہ سرد ترین علاقہ ہے جہاں 13 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔