Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

خاتون کو چاقو کے وار سے ہلاک کرنے والے غیرملکی کو سزائے موت

عدالتی فیصلے کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔ (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ پیر کو مکہ مکرمہ ریجن میں قتل کیس میں ایک سوڈانی شہری کے خلاف سزائے موت پر عملدرآمد کیا گیا ہے‘۔
اخبار 24 نے وزارت داخلہ سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا سوڈانی شہری عبداللہ محمد عبداللہ نے ایک خاتون حوا سلمان صالح کو جھگڑے کے دوران چاقو کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سیکورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم سنایا۔
عدالتی فیصلے کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔

شیئر: