Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

عسیر اور جازان ریجن میں 82 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

منشیات سمگل کرنے کے الزام میں غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے عسیر اور جازان ریجن میں سرحدی محافظوں نے 82 ہزار سے زیادہ نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایس پی اے کے مطابق عسیر ریجن کے الربوعہ سیکٹر میں حکام نے 49 ہزار 500 ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کے الزام میں ایک یمنی شہری کو حراست میں لیا ہے۔
ملزم کےخلاف ابتدائی قانونی کارروائی کی گئی جبکہ ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیوں کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔
جازان ریجن میں سکیورٹی فورسز نے 33 ہزار 157 ممنوعہ گولیاں سمگل کرنے کے الزام میں دو ایتھوپیائی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔
علاوہ ازیں جازان کے العارضہ سیکٹر میں سرحدی محافظوں نے 500 کلو گرام قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ضبط کی جانے والی منشیات کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: