Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 ستمبر ، 2026 | Wednesday , September   23, 2026
بدھ ، 23 ستمبر ، 2026 | Wednesday , September   23, 2026

پانامہ کیس،ریکارڈ میں تبدیلی کے الزام کی تحقیقات

اسلام آباد...سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے پانا مہ کیس میں ایس ای سی پی کی جانب سے پر ریکارڈ میں ردوبدل کے الزام کی تحقیقات شروع کردی ۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی جانب سے ایس ای سی پی پرریکارڈ میں تبدیلی کے الزام کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکم دیا تھا۔ ایس ای سی پی کے خلاف ایف آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں انکوائری درج کرلی گئی ۔ ایف آئی اے کے 2ڈائریکٹرزحضرت علی اورمقصود الحسن پر مشتمل انکوائری ٹیم تحقیقات کر رہی ہے ۔

 

شیئر: