Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اردن کے ولی عہد کی اہلیہ شہزادی رجوہ کے ہاں بیٹی کی ولادت

’تحائف اور گلدستے بھیجنے کے بجائے الامان فنڈ میں یتیموں کے لیے عطیات جمع کروائے جائیں‘ ( فوٹو: العربیہ)
اردن کے ایوان شاہی نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ دوم اور شہزادی رجوہ الحسین کے گھر بیٹی پیدا ہوئی ہے جس کا نام ایمان رکھا گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ دوم اور شہزادی رجوہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اولاد کی نعمت پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔
اس موقع پر ولی عہد شہزادہ الحسین نے مبارکباد دینے کے خواہشمندوں سے اپیل کی ہے کہ ’تحائف اور گلدستے بھیجنے کے بجائے الامان فنڈ میں یتیموں کے لیے عطیات جمع کروائے جائیں۔‘
تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شہزادی رجوہ الحسین کی زچگی دار الحکومت عمان کے الحسین میڈیکل سٹی میں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ الحسین میڈیکل سٹی اردن کی مسلح افواج کے ماتحت عظیم الشان ہسپتال ہے۔
دریں اثنا اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم نے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ دوم اور شہزادی رجوہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے ایکس پر کہا ہے کہ ’اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں پہلی پوتی شہزادی ایمان بنت الحسین سے نوازا ہے۔‘
’ہم دعا گو ہیں کہ رب سبحانہ و تعالی اس کی حفاظت فرمائے اور صحت و تندرست رکھے، پوتی کی آمد نے دادا کے گھر کو روشن کر دیا۔‘

شیئر: