Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025

مصری نائب وزیر اعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات

انجینئرخالد الفالح نے مصری وزیر منصوبہ بندی سے بھی ملاقات کی (فوٹو، ایس پی اے)
مصری نائب وزیر اعظم برائے انسانی ترقی اور وزیر صحت  ڈاکٹر خالد عبدالغفار سے سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح نے ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق انجینئرخالد الفالح ان دنوں مصر کے سرکاری دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ ملاقات میں سعودی عرب کے سفیر صالح بن عید الحصینی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر فریقین نے صحت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے موضوع پربھی تبادلہ خیال کیا ۔ مصری نائب وزیر اعظم نے دونوں برادر ممالک کے مابین گہرے و تاریخی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
مصر میں صحت کے شعبے میں سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے بھی دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دنوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ پر گفتگو کی ۔
دریں اثنا وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح نے اپنے دورہ مصر کے دوران  منصوبہ بندی و اقتصادی ترقی کی وزیر ڈاکٹر رانیا المشاط سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر دونوں برادر ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

شیئر: