Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

پاکستان نے ایرانی ڈرون مار گرایا

  کوئٹہ ...پاک فضائیہ نے بلوچستان میں ایرانی ڈرون مار گرایا ۔ ایرانی ڈرون پاکستانی حدود کے کافی اندر پرواز کررہا تھا ۔ ضلع پنجگور سے تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ مل گیا۔کوئٹہ میں سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔ بغیر پائلٹ کے اڑنے والے ڈرون نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے کارروائی کی۔ایران نے اس واقعہ پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔حکام کے مطابق پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی کا معاملہ ایران کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

شیئر: