مکہ مکرمہ .... مکہ محکمہ ٹریفک نے سرکلر روڈ 4 پر مغرب کی اذان کے دوران افطار میں مشغول ساھر کے اہلکار کی چوری ہونے والی گاڑی بازیاب کرلی۔ٹریفک عہدیدار نے بتایا کہ افطار میں اہلکار کو مصروف دیکھ کر ایک نوجوان نے یہ واردات کی تھی بالاخر سراغرسانوں کے ذریعے گاڑی کا پتہ لگالیا گیا۔ گاڑی متاثرہ حالت میں ملی۔