Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

حرمین میں معذور افراد کے لیے خصوصی گالف گاڑیاں

مخصوص گاڑیوں میں ویل چیئر کو چڑھانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین شرییفن کی انتظامیہ کی جانب سے معذور اور بیمار افراد کی سہولت کےلیے خصوصی گالف گاڑیوں کا اہتمام کیا ہے ۔ مذکورہ کورٹس میں ویل چیئرز کو چڑھانے کے لیے مخصوص سلوپ کی سہولت بھی موجود ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے طواف بیت اللہ کے لیے حرم شریف کی چھت پر فراہم کی جانے والی گالف گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے ان افراد کے لیے متعدد گاڑیاں مخصوص کی ہیں جو ویل چیئر استعمال کرتے ہیں۔
مخصوص گاڑیوں میں ویل چیئرز کو چڑھانے میں آسانی کے لیے ہائیڈرالک سلوپ کا خصوصی اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ویل چیئراستعمال کرنے والے معذور اور معمر افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے مدینہ منورہ میں بھی حرمین انتظامیہ کی جانب سے مسجد نبوی الشریف آنے والے ضرورت مند افراد کے لیے گالف گاڑیوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو زائرین کو مسجد النبوی کے دروازے تک پہنچانے کے لیے مخصوص ہیں۔

شیئر: