ریاض ( ذکاءاللہ محسن)معروف بزنسمین فیض ابو طیب کا بھانجا راشد علی ریاض میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ایک اس کا ایک ساتھی عرفان زخمی ہو گیا جسے ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ اس موقعہ پر مسلم لیگ نون کے رہنما ڈاکٹر سعید احمد وینس نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشد علی ایک ہونہار اور محنتی انسان تھا۔اس کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔ میت پاکستان بھجوانے کے انتظامات مکمل کئےجا رہے ہیں۔ ریاض میں پاکستانی کمیونٹی کے دیگر ارکان نے بھی فیض ابوطیب سے اظہار تعزیت کیا ہے۔