Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی قیادت کا امیر کویت سے اظہار تعزیت

شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ (فوٹو عاجل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو شیخ جابر دعیج الابراہیم الصباح کے انتقال پر الگ الگ  تعزیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے نام اپنے ٹیلیگرام میں کہا کہ ’ہمیں شیخ جابر دعیج الابراہیم الصباح کے انتقال کی خبر ملی جس پر دکھ ہوا۔ ہم آپ سے اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح  کے نام اپنے ٹیلیگرام میں کہا کہ ’شیخ جابر دعیج الابراہیم الصباح کے انتقال کی خبر ملی بے حد دکھ ہوا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شیخ جابر دعیج  الابراہیم الصباح کے اہل خانہ کو صبرجمیل عطا فرمائے‘۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کو بھی شیخ جابر دعیج الابراہیم الصباح کے انتقال پر تعزیتی ٹیلیگرام ارسال کیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: