Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جدہ اور دیگر علاقوں میں دن بھر گردوغبار

دمام میں درجہ حرارت 47 سینٹی  گریڈ رہا۔ (فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا ہے کہ بدھ کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ  حرارت الاحساء میں 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 قومی مرکز نے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت کا چارٹ اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس کے مطابق الاحساء کے بعد دمام میں درجہ حرارت 47 سینٹی  گریڈ، اسی طرح القیصومہ اور شرورۃ میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
موسمیاتی مرکز کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر، نجران اور دیگر علاقوں کے مشرقی حصوں کے علاوہ ریاض کے کچھ علاقوں میں دن بھر گردو آلود ہوائیں چلتی رہیں۔
واضح رہے کہ جدہ شہر میں بھی بدھ کو گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ رہا۔
قومی مرکز کے مطابق اس کا سلسلہ رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: