انقرہ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی میں عسکری قیادت سے ملاقات کی ۔ علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمرجاویدباجوہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچے ہیں۔ آرمی چیف کو علاقائی سلامتی کی صورت حال، ترک فوج کی تربیت اور مختلف آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کو ترک عسکری اعزاز لیجن آف میرٹ سے بھی نوازا گیا۔ آرمی چیف نے ا یوارڈ پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے شہداءکے نام کردیا۔ اس سے قبل آرمی چیف ترک بری فوج کے ہیڈکوارٹرز پہنچے تو بری فوج کے کمانڈر جنرل صالح ذکی نے استقبال کیا۔ آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔