Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

نواز شریف کی طرف سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے انعام

  اسلام آباد.. وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے شاندار اور تاریخی کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کے لئے انعام کا اعلان کیا۔ بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے چیمپئن بن کر قوم کا سرفخر سے بلند کیا۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عمرہ کروانے کا اعلان کیا تھا ۔چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بھی انعام کے طور پر کھلاڑیوں کو 10،10 لاکھ روپے بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

شیئر: