Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈان میں بے گھر لوگوں میں شیلٹر بیگز کی تقسیم

امداد ضرورت مند ممالک کے لوگوں میں تقسیم کی جاتی ہے۔ (فوٹو عاجل)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سوڈان کے شمالی علاقے البرقیق میں بے گھر لوگوں میں شیلٹربیگز تقسیم کیے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈان کے شمالی علاقے البرقیق میں 600 شیلٹر بیگز تقسیم کیے گئے جس سے 3450 افراد کو فائدہ پہنچا۔
شاہ سلمان مرکز 2024 سے ایک منصوبے کے تحت  متاثرہ افراد کو فوری پناہ گاہ کی امداد کے تحت یہ کام  انجام دے رہا ہے۔
یہ امداد مملکت کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے دنیا کے مختلف ضرورت مند ممالک کے لوگوں کو فراہم کی جاتی ہے اس امداد میں شیلٹر بیگز، فوڈ باسکٹس اور دیگر اشیاء  کے علاوہ مفت میڈیکل کیمپ اور دوائیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: