Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اتوار کو الاحساء میں درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ رہا

ریاض میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ رہا۔ (فوٹو عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ اتوار کو مملکت میں سب سے زیادہ اور سب سے کم درجہ حرارت کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ اتوار کو سب سے زیادہ درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ الاحساء میں اور سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ السودۃ میں رہا۔
قومی مرکز کے مطابق دمام میں 48، الخرج، وادی الدواسر اور حفر الباطن میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مرکز کے مطابق ریاض، بریدہ میں 46، مکہ مکرمہ میں 45، مدینہ منورہ میں 44، جدہ میں 42، حائل و نجران میں 41 سینٹی گریڈ رہا۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ السودہ کم درجہ حرارت 14 کے بعد ابھا میں 19، الباحہ میں 20 سینٹی گریڈ رہا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: