بھوپال۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع برہان پور میں 15مسلمانوں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے آئی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے جیتنے کے بعد پاکستان نواز نعرے لگائے اور آتشبازی چھوڑی۔یہ تمام مسلمان نوجوان ہیں جن کی عمریں 20سے 35سال کے درمیان ہے۔ان 15نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان مسلم اکثریتی گاؤں موہدکے رہنے والے ہیں اور پولیس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک خط روانہ کریگی جس میں درخواست کی جائیگی کہ ملزمان کو دی جانیوالی سرکاری سبسڈی روکی جائے۔