Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی ولی عہد کا روسی صدر اور عراقی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

اس موقع پر باہمی  دلچسپی کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے روسی صدر اور عراقی وزیراعظم نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ولی عہد نے روسی صدر ولادمیر پوتن سے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر بات  ہوئی۔ 
دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےعراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔
اس موقع پر سعودی عرب اور عراق کے تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں پر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: