مکہ مکرمہ ( محمد عامل عثمانی ) سابق وفاقی وزیر مذہبی اموراور قومی اسمبلی کے ممبر اعجازالحق نے اردو نیوز سے بات چیت میں پاکستانی قوم کو کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی جیتنے پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ1992ءکے بعد یہ پہلی عالمی فتح ہے پہلی فتح بھی22 رمضان کو ملی اور یہ فتح بھی22 رمضان ہی کو نصیب ملی ہے ۔لوگ جہاں رمضان المبارک میں اپنی عبادتوں میں مشغول تھے وہاں دل سے قومی ٹیم کیلئے دعا گو بھی رہے ۔مےں پاکستانی قوم اور قومی ٹیم کو اس بڑی کامیابی پر دلی مبارکبادپیش کرتا ہوں ۔