Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستانی ٹیم کی فتح پرشکرانے کے نوافل

ریاض(جاوید اقبال) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ہند سے جیتنے پرکنگ خالد یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر نوید خواجہ نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ثابت کردیا ہے کہ یہ جب کسی چیز کا عہد کرلیتی ہے تو اس کے لئے تن من دھن کی بازی لگادیتی ہے۔ انہوں نے محمد عامر اور حسن علی کو بہترین بولر قرار دیا۔ پاک سرزمین فورم مڈل ایسٹ کے چیف آرگنائزر شمشاد علی صدیقی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ مسجد نبوی شریف میں شکرانے کے نوافل ادا کئے۔ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے صدر قاری عبدالباسط نے توجہ دلائی کہ کشمیر میں بھی مسلمانوں نے اس فتح پر پاکستانی پرچم بلند کئے جس سے گھبرا کر ہندوستانی فوج نے وہاں کرفیو لگادیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض کے سینیئر رہنما رانا خالد اکرم نے فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے اجتماعی سجدے کو ایک ناقابل فراموش منظر قرار دیا۔ پی پی ریاض کے محمد ریاض راٹھور نے اس فتح کو ایک خوشگوار جھونکا بتایا۔ پاکستانی ڈاکٹرز گروپ کے بانی چیئرمین ڈاکٹر ریاض جاوید خواجہ نے اس فتح کو ایک غرور شکن عنصر قرار دیا اور کہا کہ کرکٹ پر ہند کی حکمرانی شکست و ریخت کا شکار ہوگئی۔ اب راج کریگا پاکستان ۔ مٹھائی کی ایک دکان کے مالک محمد ارشد نے کہا کہ اس فتح نے پاکستانیوں کے دلوں میں نیا جوش پیدا کردیا۔

شیئر: