Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

پاکستان کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
پیر اور منگل کی درمیانی شب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 99 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 18 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جولائی سے ہو گا۔
حالیہ کے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت فی لیٹر 275 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اس سے قبل 30 جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں سات روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

شیئر: