Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی سفیر نے قاہرہ میں مصری صدر کو اسناد سفارت پیش کیں

سعودی سفیر نے مملکت کی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا( فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب کے نئے سفیر صالح بن عیدالحصینی نے اتوار کو قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کو اسناد سفارت پیش کیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر نے مملکت کی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام ،مصری عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
مصری صدر نے نئے سعودی سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور سفیر کی حیثیت سے ان کے کردار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر السیسی نے بھی سعودی قیادت کے لیے تہنیت اور ان کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔

شیئر: