الخبر( بی اے بھٹی )پاکستان کے چیمپیئنر ٹرافی کا فائنل جیتنے پر الخبر میں جشن کا سماں تھا کہ ہر پیر وجوان خوش تھا۔ پاکستانی ا سکول سے متصل سارا علاقہ منی پاکستان میں بدل گیا اور فضا جیوے جیوے پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی مقامی ٹریفک پولیس نے بھی بہت تعاون کیا اور وہ بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہجوم کو کنٹرول کرتے رہے. کیک اور مٹھائیاں بانٹی گئیں اور یہ سلسلہ تراویح تک جاری رہا۔