Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

کار میں اچانک آتشزدگی، مالک کی چھلانگ

پرم ، روس .... روس کے اس جنوبی شہر میں ایک ڈرائیور نے کمال ہوشیاری اور لاجواب پھرتی کا مظاہرہ کرکے اپنی جان اس وقت بچالی جب اسکی بی ایم ڈبلیو کار میں تیز رفتاری کے سبب اچانک آگ لگ گئی پھر پوری گاڑی زور دار دھماکے کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی اور بے قابو ہونے لگی تو ڈرائیور نے پہلے اسے نشیب میں اتارنے کی کوشش کی پھر اس سے باہر چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ اچھی بات یہ ہوئی کہ 4فائر فائٹرز بھی جلد ہی موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کی وڈیو فوٹیج ہی اتنی خطرناک ہے کہ اس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حادثہ کتنا خطرناک تھا۔ ڈرائیور بالکل محفوظ ہے اسے معمولی زخم آئے ہیں لیکن گاڑی جل کر تباہ ہوگئی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ آگ لگنے کے بعد گاڑی کا جو دھماکہ ہوا اسکی آواز زور دار تھی اور دور تک سنی گئی۔ وڈیو دیکھنے والوں کا کہناہے کہ تیز رفتاری اور جلد بازی ہی اصل میں کار حادثے کا سبب بنی۔

شیئر: