Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025

27پاﺅنڈ حشیش ضبط، خاتون مسافر گرفتار

 نیویارک..... مقامی جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے تقریباً4لاکھ 70ہزار ڈالر مالیت کی 27پاﺅنڈ حشیش ضبط کرکے ایک خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا جو اپنی آٹو میٹک قسم کی وہیل چیئر میں منشیات چھپا کر لا رہی تھی۔ وہ کیریبیئن جزیرے سینٹ لوسیا سے جیٹ بلیو کے طیارے سے واپس آرہی تھی ۔ سراغ رساں کتے نے اسکی وہیل چیئر کو سونگھنا شروع کردیا تو کسٹم حکام چوکنے ہوگئے پھر پتہ چلا کہ وہیل چیئر کے پیچھے لگے بیگ میں منشیات چھپائی گئی ہے۔ ملزمہ امریکی شہری ہے۔ وہیل چیئر میںلگے بیگ میں چھپا کر لائی جانے والی حشیش 6اینٹوں کی شکل میں تھی اور 2تھیلیوں میں رکھی ہوئی تھی۔ اندازے کے مطابق مارکیٹ میں 27پاﺅنڈ حشیش کی مالیت 4لاکھ 68ہزار ڈ الر بتائی جاتی ہے۔ ملزمہ کو بروکلین کی فیڈرل کورٹ میں پیش کردیا گیا ۔

شیئر: