Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں گرمی کی شدید لہر اس ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان

ریاض اور قصیم میں 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا ( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے گرمی کی شدید لہر اتوار سے اس ہفتے کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے’ الشرقیہ ریجن میں درجہ حرارت 47 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان، ریاض اور قصیم میں 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے‘۔
مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ریجن میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
اتوار کو الاحسا میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ، دمام اور ینبع میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، ریاض، شرورہ اور مکہ مکرمہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ اور وادی الدواسر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سبق نیوز کےمطابق موسمیات کے قومی مرکز نےحفر الباطن، القیصومہ اور الاحسا میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے  پر گرم موسم کے دوران گرمی کی تھکن اور سن سٹروک کے خطرے کی ابتدائی وارننگ جاری کی ہے۔

شیئر: