Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ابوظبی، ریاض  اور جدہ کے تین لوگوں کے دل سعودی عرب کے مریضوں میں دھڑکنے لگے

مملکت نے دل کی پیوند کاری کے انتہائی پیچیدہ اور کامیاب آپریشنز کرکے طب کی دنیا میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے دیے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر  نے مملکت کے اندر اور باہر سے تین افراد کے دل کے عطیات حاصل کرکے عارضہ قلب کے شکار تین مریضوں میں کامیاب پیوند کاری کرکے انہیں نئی زندگی دے دی۔
کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی، جدہ اور ریاض میں عطیہ دہندگان سے متحرک دلوںکو منتقل کرنے میں اپنی کامیابی کے بعد اسے تین مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے ہسپتال کے ہیڈکوارٹر میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں منتقل کیا۔
دل کے تینوں آپریشنز کے بعد ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال  میں کارڈیک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر فراس خلیل نے  بتایا کہ تینوں مریضوں کی حالت مستحکم ہے جبکہ ان میں سے ایک نے معمول کے مطابق کھانا پینا اور  نارمل زندگی گزارنا شروع کردی ہے۔ جبکہ دوسرے دوس کیسز صحت یاب ہونے کے مراحل میں ہیں اور انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فراس نے کہا کہ تینوں مریضوں کے آپریشن کامیاب رہے اور تینوں مریضوں کے دل اچھی طرح سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابوظبی، جدہ اور ریاض سے  تین دلوں کو منتقل کیا گیا اور 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں انہیں مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔
ڈاکٹر فراس کے مطابق پہلی مریض 9 سالہ لڑکی تھی جس کی جان مارچ میں مصنوعی پمپ لگا کر بچائی گئی تھی۔ اس کے لیے دل کا عطیہ ابوظبی سے حاصل کیا ۔ دوسرا مریض چالیس سال کی عمر کا تھا اس کے دل کا عطیہ جدہ کے نیشنل گارڈ سے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی پہنچایا گیا جبکہ تیسرا مریض 41 سالہ شخص ہے جوکنگ عبدالعزیز  میں لایا گیا تھا۔ اس کے لیے دل کا عطیہ ریاض کی نیشنل گارڈ کی میڈیکل ٹیم  لینے گئی تھی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: