Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

پاکستانی ٹیم نے قوم کو بڑی خوشی سے ہمکنار کیا

بڑی فتح ہے، ہندوستانی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستانی ٹیم نے ایسا شاندار کھیل پیش کیا 
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) سفارت خانہ پاکستان کے نائب سفیر حسن وزیر، ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ، کمرشل اتاشی ڈاکٹر عامر حسین اور گروپ کیپٹن ارشد مختار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عظیم فتح ہے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم نے قوم کو ایک بڑی خوشی سے ہمکنار کیا ہے پوری ٹیم جس طرح دلجمعی کے ساتھ کھیلی اس کو جتنا سراہا جائے اتنا کم ہے بزم ریاض کے صدر تصدق گیلانی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے پاکستانیوں کو بہت بڑی خوشی سے نوازا ہے پہلی بار چیمپیئنز ٹرافی اور وہ بھی ہندکو ہرا کر جیتنا واقعی قابل فخر بات ہے۔ چوہدری سجاد احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے ایسا شاندار کھیل پیش کیا کہ گزشتہ کئی دہائیوں میں بھی دیکھا جائے تو اس کی نظیر نہیں ملتی ریاض راٹھور کا کہنا تھا کہ ہند کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔ وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی فتح ہے اس میچ کی کامیابی کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ممکن ہو جائیگی۔عدنان اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ ہندوستانی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر سعید احمد وینس نے کہا کہ کرکٹ ہمارا جنون ہے اور آج ہمارے کھلاڑیوں نے ہمارے جنون میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ عید سے قبل پاکستانی ٹیم نے عید کا سماں باندھ دیا ہے، ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی نے جس طرح رمضان المبارک کی برکتوں سے ہمیں فتح نصیب فرمائی ہے آئندہ بھی ہمیں ایسی خوشیوں سے نوازتا رہے۔

شیئر: