Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی عرب میں زرعی انشورنس سکیم کا آغاز

اس کا مقصد بیماریوں سے ہونے والے معاشی نقصانات کو کم کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ماحولیات عبدلرحمن الفضلی نے پودوں کے کیڑوں اور جانوروں کی بیماریوں سے ہونے والے نقصانات کو روکنے کےلیے ایک زرعی کوآپریٹو انشورنس انیٹشیو کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ انیشیٹو نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام کا حصہ ہے اور اسے زرعی شعبے کی پائیداری بڑھانے کے لیے ویقا سینٹر اور دیگر حکام کے ذریعے نافذ کیا جائے گا۔
ویقا کے سی ای او ایمن الغامدی نے کہا کہ’ یہ سکیم ایک کوآپریٹیو سالیڈیٹری ماڈل ہے جو کسانوں اور مویشیوں کے پالنے والوں سمیت زراعی شعبے میں فائدہ اٹھانے والوں کے انسانی اور سماجی پہلووں کو مدنظر رکھتی ہے‘۔
’اس کا مقصد پودوں کے کیڑوں اور جانوروں کی بیماریوں سے ہونے والے معاشی نقصانات کو کم کرنا ہے‘۔
ایمن الغامدی نے زراعت پیشہ افراد کو مالی نقصانات سے بچانے اور خطرات کو کم کرکے اس شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی اہمیت بھی اجاگر کی۔

شیئر: