Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کا بخارسٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

مسافروں کے لیے سہولیات اور کارگو آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ فوٹو واس
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے رومانیہ میں سعودی سفیر محمد عبدالغنی خیاط کے ہمراہ پیر کو بخارسٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر کو بخارسٹ ایئرپورٹ پر دی جانے والی  وسیع خدمات، مسافروں کے لیے سہولیات، کارگو آپریشنز اور ہوائی جہازوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

رومانیہ کے قومی ائیرلائنز TAROM کے ذمہ داران سے بات چیت کی۔ فوٹو انسٹاگرام

وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے اپنے دورے کے دوران رومانیہ کے قومی ائیرلائنز TAROM کے ذمہ داران کے ساتھ ایئر لائن کی آپریشنل صلاحیت اور حجم کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

شیئر: