Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیریورپی افراد کے لیے غیرمعینہ مدت تک بند

کراچی میں جرمنی قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کے لیے غیرمعینہ مدت تک بند کر دیا ہے۔
پیر کو جرمنی کے قونصل خانے نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اس بندش کی وجہ ’سنگین سکیورٹی خدشات‘ جو قرار دیا ہے۔
قونصل خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ’وفاقی جمہوریہ جرمنی کا قونصل خانہ اگلے نوٹس تک غیر یورپی شہریوں کے لیے بند رہے گا۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ جن غیر پورپی شہریوں کے جرمنی کے ویزے پہلے سے جاری ہو چکے ہیں، وہ اپنا ویزہ قونصل خانے سے حاصل کر سکتے ہیں۔
قونصل خانے نے اپنے مختصر بیان میں سکیورٹی خدشات کی تفصیلات کے بارے میں کچھ ہیں بتایا۔
 

شیئر: