Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

وادی الدواسر میں عید شاپنگ، ٹریفک منظم

وادی الدواسر .... محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے اپنے یہاں کی سب سے بڑی مارکیٹ الخماسین اور النویعمہ عید شاپنگ کیلئے آنے والوں کو منظم کرنا شروع کردیا۔اس کی ضرورت اس وقت پیش آئی جب مارکیٹ کے اطراف گاڑیوں کا جنگل بے ہنگم طریقے سے ریکارڈ پر آیا۔ راہگیروں کو چلنا مشکل ہونے لگاتھا۔ محکمہ کے ایک عہدیدار سعود العماج نے بتایا کہ اب ہمارے محکمے نے پارکنگ ، چوراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک کو منظم کرنے کا جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے اور اس پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر: